صفائی عملہ کام میں بہتری لائے : کمشنر جناب رشی گرگ


کمشنر نے کنٹینمنٹ علاقوں میں صفائی نظام کا کیا معائنہ
اُجین09مئی (نیا نظریہ بیورو) شہر کے صفائی نظام میں مصروف عملہ بہت اہم کردارادا کر رہا ہے ۔ بالخصوص کنٹینمنٹ علاقوں اور ان کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی بندوبست کو اور مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، صفائی عملہ اس پر خصوصی توجہ دے ۔ مذکورہ ہدایات میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ نے صفائی عملہ کو د ی ۔ ہفتہ کو شہر کی صفائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مشکل وقت میں بھی
صفائی عملہ بہتر کام کر رہا ہے لیکن کچھ جگہوں پر جو ہلکی سی کمیاں نظر آرہی ہیں انہیں بھی دور کرنے کی ضرورت ہے اس وقت صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے بیماریوں کو دور کرنے میں صفائی کا اہم کردار ہے ۔ صفائی عملے کو اپنے فرائض کے تئیں ہمیشہ چاق و چوبند رہنا ہے اور مفاد عامہ اور شہر کے مفاد میں مکمل لگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا ۔ کمشنر جناب گرگ نے روزانہ کی طرح کنٹینمنٹ علاقوں کا بھی معائنہ کیا ۔ آپ نے متعلقہ افسران سے صفائی ، عوام کو ضروری اشیاءکی دستیابی اور دیگر کاموں کو لے کر تبادلہ خیال کر ضروری ہدایات دیں ۔ آپ نے ملازمین کو احتیاط کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ۔ کمشنر نے کہا کہ متعلقہ صحت افسر ، میٹ اور داروغہ صفائی کے کام اور ملازمین پر براہ راست نظر رکھیں انہیں تحفظ کے سامان ماسک ، گلبج ، صابن ، سےنٹا ےزر وغیرہ دستیاب کرایا جاتا رہے تاکہ ملازمین محفوظ ماحول میں اپنا کام انجام دے سکیں ۔ معائنہ کے دوران کمشنر نے ہائیڈو کلورائیڈ چھڑکاﺅ کے کام پر بھی خصوصی توجہ دینے کے ہدایت دی ۔ آپ نے کہا کہ کنٹینمنٹ علاقوں کے ساتھ ہی کل شہر میں ، شہر کے اسپتالوں میں ، سرکاری دفاتر میں اور دیگر عوامی مقامات پر باقاعد گی سے چھڑکاﺅکا کام کرایا جاتا ر ہے ۔