راجدھانی میں ہوئی ہلکی بارش، ریاست کے متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان

بدلا موسم کامزاج:

بھوپال:9مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کی راجدھانی میں ہفتہ کی شام موسم میں اچانک تبدیلی آئی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی۔ تاہم دن کے وقت شہر کا موسم بہت صاف تھا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی معمولی اضافہ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کچھ اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وہیںمحکمہ موسمیات کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے جبل پور میں کچھ بارش ریکارڈ کی گئی اور بقیہ ڈویژن اضلاع کا موسم خشک رہا۔راجدھانی بھوپال میں آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ دتیا ، دھار ، گنا ، گوالیار ، ہوشنگ آباد ، اندور ، کھنڈوا ، کھرگون ، رائسین ، راج گڑھ ، ا±جین ، دموہ ، جبل پور ، کھجوراہو ، نرسنگھ پور ، ریوا ، ساگر ، سیدھی ،امریا میں درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے آئندہ تخمینے کے مطابق بھوپال ، ہوشنگ آباد ، سیونی ، بالا گھاٹ ، راج گڑھ ، شیوپوری ، گنا ، جبل پور ، انوپ پور ، منڈلا ، ڈنڈوری ،سیدھی ، ودیشہ ، شاجا پور ، اشوک نگر میں موسلادھا بارش کا امکان ہے۔