دوردرشن کے ساتھ محکمہ تعلیم کامعاہدہ:


دسویں اور بارہویں کے طلباءکےلئے دوشفٹوں میں شروع ہو گا کلاس
بھوپال:9مئی(نیانظریہ بیورو)
ریاستی سرکاری اسکولوں کے بچے اب دوردرشن کے ذریعے تعلیم حاصل کریں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور دوردرشن مدھیہ پردیش نے یہ نظام شروع کیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع کے دیہی اور شہری علاقوں کے طلباءکی تعلیم کو آسانی سے چلانے کے لئے محکمہ نے دوردرشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ دور درشن کلاس روم کے نام پر یہ پروگرام 11 مئی سے 30 جون تک چلے گا۔
دوردرشن مدھیہ پردیش نے ریاست کے طلباءکے لئے”دور درشن کلاس“ کے نام سے ایک پروگرام تیار کیا ہے ، جو 11 مئی سے شروع ہوگا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اور دوردرشن نے مل کر سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لئے یہ انتظام کیا ہے۔ یہ کلاسیں دو شفٹوں میں دو گھنٹے جاری رہیں گی ، محکمہ نے یہ اقدام اس وقت کیا ہے جب کورونا انفیکشن کی وجہ سے اسکولیں بند ہیں۔ یہ پروگرام دوردرشن مدھیہ پردیش میں پیر سے جمعہ تک دسویں جماعت کے لئے دوپہر بارہ بجے سے ایک بجے تک اور بارہویں جماعت کے طلباءکے لئے سہ پہر تین بجے سے شام چار بجے تک نشر کیا جائے گا۔
پبلک ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے کمشنر جئے شری کیاوت نے بتایا کہ دسویں اور بارہویں جماعت میں تعلیم شروع کرنا ضروری ہے ، یہ دونوں کلاسیں سب سے اہم ہیں۔ ان کے پسماندہ نہ ہونے کے پیش نظر ، یہ فیصلہ محکمہ نے لیا ہے۔ 11 مئی سے دورشن پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا جو 30 جون تک جاری رہے گا۔