نشہ بنا حادثہ کا سبب: لال پور روڈ پر گٹّی سے بھرا ڈمپر پلٹا


ڈرائیور موقع سے ہوا فرار
اُجین08 مئی(نیا نظریہ بیورو) صبح کے وقت مکسی روڈ بائی پاس سے لال پور ہوتے ہوئے دیواس کی جانب آرہا گٹیوں سے بھرا ڈمپرپلٹ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈمپر الٹنے کے بعد ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ وہ شراب کا عادی تھا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔لاک ڈا¶ن کے دوران اس وقت تعمیراتی کام پر بھی پابندی ہے۔ اس کے باوجود ، ڈمپر ڈرائیور مکسی روڈ سے لال پور کی طرف آرہا تھا کہ وہ اپنی گاڑی میں گٹی بھر کر دیواس کی جانب جارہا تھا ۔یہاں واقع ایک کالج کے سامنے ، ڈمپر کا توازن بگڑ گیا اور سڑک کے درختوں سے ٹکرا کر سڑک سے 10 فٹ کے فاصلے پر گڑھے میں پلٹ گیا ۔ڈمپر ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ وہ ڈرائیور سیٹ سے باہر آیا اور لڑ کھڑانے لگا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ لوگوں نے نا گجھیری پولیس اسٹیشن میں ڈمپرپلٹنے کی اطلاع دی۔پولیس چوکی تقریباً 100 میٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں سے پولیس اہلکار آئے اور ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر فرار ہوگیا۔ پولیس ٹرک کی تمام معلومات یکجا کر رہی ہے ۔