ایک ہی دن میں اندور میں کورونا کے آئے18نئے مریض


اموات کی تعداد ہوئی پانچ
پازیٹیو مریضوں کی تعداد49
اندور 31 مارچ(نیا نظریہ بیورو)کورونا وائرس اندور میں مہلک ہوتا جارہا ہے ۔ منگل کو بھوپال سے آنے والی اس رپورٹ میں 18 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ایم جی ایم میڈیکل کالج کی بڑی تعداد میں نمونے کورونا معائنے کے لئے پہنچنے کے بعد ، اتوار کے روز 40 نمونے بھوپال ایمس میں معائنہ کے لئے بھجوائے گئے ، جبکہ یہاں بھی 70 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ سی ایم ایچ او کے مطابق ، اندور سے بھیجے گئے نمونے میں 18 نئے کیس سامنے آئے۔ ان میں مالوا نیماڑ کے علاو ہ اندور ، اُجین سمیت دیگر اضلاع کے مریض بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ، اندور میں کورونا مثبت کی تعداد 49 +(پانچ اُجین) تک پہنچ جائے گی۔ اسی وقت ، ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران ، پیر کی رات 49 سالہ خاتون کی موت کے ساتھ ، ریاست میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ۔ پیر کے روز اس انفیکشن میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چندن
نگر ساکن 49 سالہ خاتون کا دیر رات انتقال ہوگیا ۔ اس سے پہلے دن میں ایم آر 9 کی راجکماری کالونی کے 41 سال کے شخص کی موت ہوگئی تھی۔ دونوں کو ایم آر ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شہر میں اب تک اموات کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ اسی درمیان ، دیر رات اداکار سلمان خان کے 38 سالہ بھتیجے عبداللہ خان عرف عبا کی ممبئی میں موت ہو گئی۔عبا اندور کے خان کمپا¶نڈ میں رہتے تھے۔ کورونا کے سبب ان کے بلڈ سیمپل کو جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا ، ابھی اس کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ پیر کے روز ، اندور اور اُجین میں کورونا کے 8 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔
کورونا بلیٹن
ایم جی ایم میڈیکل کالج کی ویرولوجی لیب کے ذریعہ جاری کردہ فہرست کے مطابق اعداد و شمارسب سے زیادہ متاثرہ شہروں کی فہرست میں اندور چوتھے نمبر پر ہے ۔اندور میں اب تک کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد 49پہنچ چکی ہے ،نئے 18کیس آئے ہیں ،کل اموات کی تعداد 05 ہو گئی ہے ۔