میونسپل کا رپوریشن کمشنر کا کنٹینمنٹ علاقوں کا دورہ


متعلقہ افسران کو دیں ضروری ہدایات
اُجین08مئی (نیا نظریہ بیورو)میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کورونا کے خلاف جاری مہم میں ، میونسپل کارپوریشن عملے کی براہ راست رہنمائی کرر ہے ہیں۔آپ نے مختلف انتظامات یقینی بنائے ہیں اس کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن کی خدمات کو بہتر طریقے سے چلانے اور برقرار رکھنے میں مدد مل رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ، خاص طور پر ان علاقوں میں جنہیں انتظامیہ نے کنٹینمنٹ علا قہ قرار دیا ہے۔ کمشنر ان علاقوں کا مستقل معائنہ کر ر ہے ہیں ۔اسی زمر ے میں جمعہ کے روز بھی کمشنر جناب گرگ اپنے عملے کے ساتھ کیڈی گیٹ ،جانسا پو رہ ، بھارگو مارگ ، بیگم باغ ، قمری مارگ ، دانی گیٹ ، پٹنی بازار وغیرہ علاقوں میں پہنچے اور آپ نے ان علاقوں میں انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا۔ کمشنر جناب گرگ نے عملے کو ہدایت دی کہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جو انتظامات کیے جارہے ہیں اس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ خاص طور پر ، صفائی کے کاموں کے ساتھ ساتھ سینیٹائزنگ کے کام پر عملہ خصوصی توجہ دے۔