سمبل منصوبہ کوکانگریس نے سیاسی مفاد میں کیاتھابند:سندھیا


بھوپال:8مئی(نیانظریہ بیورو)
کورونا مہاماری کے درمیان ریاست کی سیاست میں الزام تراشی کا دور جاری ہے۔ اب تک کانگریس سوشل میڈیا کے ذریعہ جیوتی رادتیہ سندھیا کو لے کر نشانہ سادھ رہی تھی۔ اب سندھیا نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر الزام لگائے ہےں۔ سندھیا نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ سمبل منصوبہ کو کانگریس نے سیاسی غلط فہمی کی وجہ سے بند کردی گئی تھی۔ دراصل غیر منظم مزدوروں کے لئے شروع کی گئی وزیر اعلیٰ عوامی فلاح وبہبود سمبل منصوبہ پھر سے شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس منصوبہ کا بروز منگل رسمی انعقاد کیا ہے۔ سمبل منصوبہ 2018میں شروع کیاگیاتھا، جسے بعد میں کمل ناتھ حکومت نے بند کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے گذشتہ دنوں سمبل منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جو اب شروع ہوگیا ہے۔ سمبل منصوبہ کو دوبارہ شروع کرنے پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنان کو فائدہ پہنچانے کے لئے یہ منصوبہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اس درمیان سندھیا نے بھی کانگریس پر ٹویٹ کر حملہ بولا ہے۔
سیاسی غلط فہمی کی وجہ سے کانگریس حکومت نے بند کیا یہ منصوبہ:
سندھیا نے ٹویٹ کر لکھا کہ وزیراعلیٰ سمبل منصوبہ تمام طبقات کے غریبوں کے لئے ہے۔ عام عوام کی بھلائی کے لئے بنے اس منصوبہ کو سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے سابقہ کی کانگریس حکومت نے بند کردیا تھا۔ جس کو آج شیوراج سنگھ چوہان نے عام عوام کے لئے دوبارہ اس منصوبہ کو شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سمبل منصوبہ کے تحت غریب بھائی ،بہنوں کے بچوں کی پہلی کلاس سے لے کر پی ایچ ڈی تک کی پڑھائی کا خرچ مدھیہ پردیش حکومت اٹھائے گی۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے پرائیویٹ کالج کی فیس بھی حکومت ادا کرے گی۔ غریب افراد اپنے بچوں کو پڑھنا کے لئے تیار ہیں۔