نوجوان کوسڑک پرتھوکنے کی سزامیں 2500سے کے چالان کے ساتھ کرنی پڑی صفائی


بھوپال:7مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال کے جہانگیرآباد علاقے کو مکمل طورپرکنٹیمنٹ علاقہ قرار دیا گیا ہے اور اب تک ، بھوپال میں زیادہ تر کورونا کیس جہانگیرآباد علاقے میں ہی پائے گئے ہیں۔ اسی دوران ، ایک نوجوان نے پان کھاکرسڑک پرتھوک دیا،وہاں موجود کارپوریشن عملے نے جب دیکھاتو نوجوان سے 2500 روپے جرمانہ لیا اورساتھ ہی نوجوان سے اس جگہ کی صفائی کروائی اورسینٹائزنگ بھی کی گئی ۔
بتایاجاتاہے کہ نوجوان دودھ کا کاروبار کرتا ہے ، وہ اپنے کام سے جارہا تھا۔ اسی اثنا میں اس نے پان کھایاہوتھا اورمتعلقہ علاقے میں تھوک دیا۔ جس کے بعد وہاں موجود میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے اس پر سخت کارروائی کی اور جگہ بھی صاف کروائی ۔