لاک ڈاون میں فلاحی کام: ترجمہ والی مسجد میں تین وقت بلاتفریق مذہب کیاجارہاہے ضرورت مندوں میں کھاناتقسیم


بھوپال:31مارچ(نیانظریہ بیورو) لوک ڈاو¿ن کی وجہ سے غریب مزدور بے سہارہ لوگوں کے لئے مفتی عبد الرزاق خانصاحب (رئیس جامعہ و صدر جمعیتہ علماءمدھیہ پردیش )کی پہل سے لوک ڈاو¿ن کے پہلے ہی دن سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بلا تفریق و مذہب صبح کا ناشتہ اور دونوں وقت کا کھانا کھلایا جا رہا ہے اور سینکڑوں ضرورت مند وہاں سے روزانہ کھانا لے جا بھی رہے ہیں۔ناظم جامعہ مولانا محمد احمدنے بتایا کہ تمام ضرورت مند بلا تفریق و مذہب وملت جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی میں آکر صبح 7 بجے سے 8 بجے تک ناشتہ،اور دن میں 11 بجے سے 2 بجے تک دن کا کھانا،اور اسی طرح رات میں 7 بجے سے 11 بجے کے درمیان میں آکر کھانا کھا بھی سکتے ہیں اور ضرورت مند وں کے لئے لے جا بھی سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کی جا رہی یہ مدد خدمت خلق کی بہترین مثال ہے۔