نیازی فاﺅنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ کی درد مندانہ اپیل

نئی دہلی ،7،مئی(پریس ریلیز)نیازی فاﺅنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر )منصور احمد نیاز ی نے کہا ہے کہ کرونا جیسی قدرتی آفت میں ضرورتمندوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔ اس وقت لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پورا ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے ۔ہم سب کو یہ فکر کرنی ہے کہ ملت اور معاشرے کو راحت کیسے فراہم کیا جائے ۔ اس اعتبار سے موجود ہ حالات میں غیر ضروری اخراجات سے بچا جائے ۔ خاص کر عید کی غیر ضروری شاپنگ سے گریز کیا جائے اس طرح ہم اپنے پڑوسی ،رشتے دار اور دیگر ضرورت مندوں کی مالی مدد کر سکتے ہیں ۔نیازی فاﺅنڈیشن کی جانب سے مستحقین کے درمیان راحتی اشیاءو نقد رقم تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس وبائی مرض کے دروان اب تک دہلی کے مشرقی علاقے، سہارن پور ( یوپی) اور بیگو سرائے کے نور پور گاﺅں میں ضرورتمندوں کے درمیان راحتی اشیاءاور نقد رقم تقسیم کیا جاچکا ہے ۔
پروفیسر نیازی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ چار سنہرے اصولوں پر کار بند رہیں (1)ہر وقت ماسک کا استعمال کریں (2)جسمانی دوری کا خاص خیال رکھیں (3)کسی سطح کو چھونے کے بعد ہاتھ کو سینٹائز کریں (4)ہاتھ کثرت سے دھوئیں (تقربیاً 20سیکنڈ تک )