پولیس نے لوگوں کو بیدار کرنے کےلئے نکالا سائیکل مارچ


اندور 06 مئی (نیا نظریہ بیورو) کورونا قہر کے چلتے بھلے ہی اندور ریڈ ژون میں آ چکا ہے ، لیکن لوگ لاک ڈا¶ن پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ اس چلتے روزانہ کثیر تعداد میں لوگ سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ پولیس ایسے لوگوں کو روزانہ سزا دے رہی ہے۔ پھر بھی ان کی تعداد کم نہیں ہو رہی ہے۔ ہرشخص کوئی نہ کوئی بہا نے سے باہر آ ر ہا ہے۔ اس کے چلتے بدھ کو صدر مارکیٹ اور اےروڈرم پولیس نے گھروں سے باہر گھومنے والے نوجوانوں کو جم کر ڈنڈے مارے ۔ وہیں تکو گنج پولیس نے کوروناکے تئیں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے سائیکل مارچ نکالا۔ اس دوران لوگوں نے پو یس کا گرم جوشی سے طالی بجاکر ، پھولوں کی بارش کر پر جوش استقبال کیا ۔ تنگ گلیوں میں پولیس پہنچی ، تو یہاں لوگ گھروں کے باہر گھومتے نظر آئے۔ اس بعد پولیس نے ایسے لوگوں پر ڈنڈے برسائے۔ صدر مارکیٹ تھانہ علاقے میں کورونامثبت مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے بدھ کو صبح پولیس نے مارچ نکالا ۔ پولیس افسروں کی موجودگی میں نوجوان پیدل علاقوں میں گھومے اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا پیغام دیا ۔ اس دوران بہت سے لوگوں نے ان کا تالیوں سے استقبال بھی کیا۔ تکو گنج ٹی آئی نرمل کمار شریواستو نے منگل شام کو تمام پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر سائیکل مارچ نکالا۔ جو زنجیر والا چوراہے سے شروع ہوکر آر ایس بھنڈاری ، پنچم کی فیل ، گوما کی فیل ، مالوا کی میل چوراہے ، قاضی کی چال ، نیو دیواس روڈ ، ولبھ نگر ، پارک روڈ ، دھےنو مارکیٹ ، لےنٹرن چوراہا ، ہائی کورٹ چوراہا ، سا¶تھ تکو گنج ، گیتابھون چوراہا ، ڈھکن والا سے ہوتے ہوئے زنجیر والاچوراہے پر اختتام پذیر ہوا ۔ مارچ کے دوران عوام سے گھر میں رہنے ، غیر ضروری طور باہر نہ گھومنے اور سوشل ڈسٹےسگ پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس دوران لوگوں نے پولیس کا گرم جوشی سے طالی بجاکر استقبال کیا ۔