مودی اورشاہ ملک توڑنے کا کام کررہے ہیں:وزیرگووندسنگھ

بھوپال :7دسمبر(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے بھنڈ کوآپریٹر وزیر گووند سنگھ نے کلکٹر آڈیٹوریم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران ، وزیر گووند سنگھ نے بی جے پی اور آر ایس ایس پرسخت تنقیدکی۔ انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے آر ایس ایس پر الزام لگا یا کہ انگریزوں کے ساتھ پہلے بھی آر ایس ایس نے ملک کو توڑا ، مودی اور شاہ پھروہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کا منصوبہ ناکام ہوتا جارہا ہے۔ کرسی ہل رہی ہے ، لہذا اب وہ گھبراہٹ میں ہیں اور گھر سے نکل کر لوگوں کے درمیان پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے ذریعہ دئے گئے گزشتہ دنوں متازعہ بیان کی بھی شدید مذمت کی ۔ کوآپریٹو وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے بھی کیلاش وجئے ورگیہ پر تنقیدکر تے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنی ماں کو آگ لگا سکتا ہے ایسے شخص کو اندور سے باہر پھینک دینا چاہئے۔کوآپریٹو وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے بھی کسانوں کو ایک تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد مرتبہ مکھیا کی موت کے بعد ، کسان بھائی زمین کے نام بدلنے کولیکر پریشان رہے ہیں۔ اس طرح کے تمام معاملات مارچ 2020 تک نمٹائے جائیں گے۔ اس کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی۔ اس کے بعد بھی اگرکوئی اس طرح کامعاملہ سامنے آتا ہے اور اگر اس میں افسران کی غفلت پائی جاتی ہے تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔