ہائی کورٹ نے پیرول پرآئے قیدیوں کی 45دن کی بڑھائی مدت


بھوپال /جبل پور :6مئی(نیانظریہ بیورو)
کورونا وائرس کے مہاماری کے دوران پوری ریاست کے جیل میں بند قیدیوں کو ہائی کورٹ نے مزید راحت دی ہے۔ موجودہ میں ریاست کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ کی ہائی پاور کمیٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ ابھی جو قیدی پیرول میں باہر ہیں ان کی رہائی کی چھوٹ 45دن مزید بڑھائی جائے۔
کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے 28مارچ کوپوری ریاستوں کی جیلوں میں بند کچھ قیدیوں کو ملی تھی آخری راحت:مدھیہ پردیش کے بیشتر اضلاع میں جیل صلاحیت سے زائد قیدی سزا کاٹ رہے ہیں۔لہذٰا جیل کے اندر سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی کرنا کافی حد تک کامیاب نہیں ہو پارہا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کر ریاست کے تمام ہائی کورٹ کو حکم دیئے تھے کہ ایسے قیدی جن کی سزا پانچ سال یا اس سے کم ہے انہیں پیرول پر آخری راحت دیں۔ ساتھ ہی 45دن بعد جن کی پیرول ختم ہورہی ہے، اسے مزید بڑھادیا جائے۔ ہائی پاور کمیٹی کی ہدایت پر مدھیہ پردیش حکومت نے تمام جیلوں سے رہا ہوئے قیدیوں کے لئے 45دنوں کی مزید پیرول بڑھا دی ہے۔