دہلی کے پولس کانسٹیبل امت کی موت کورونا سے ہی ہوئی، رپورٹ سے انکشاف

کورونا انفیکشن کی وجہ سے دہلی میں پولس اہلکار کی موت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بھرت نگر تھانہ میں تعینات جس کانسٹیبل امت کا انتقال ہوا ہے، وہ کورونا پازیٹو تھا۔ دراصل منگل کی رات امت کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ امت کو پیر کے روز سے بخار محسوس ہو رہا تھا اور پھر اسے سانس لینے میں بھی تکلیف ہونے لگی۔ علاج کے دوران ہوئی موت کے بعد امت کا سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں امت کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔