شیرا کے بھائی کے بعد ،بھتیجااور اور بہو بھی کورونا پازیٹیو


برہانپور:5مئی (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آزاد ایم ایل اے سریندر سنگھ شیرا کی پوری فیملی کورونا کی زد میں آگیا ہے۔ بھائی کے کورونا پازیٹیو کی رپورٹ آنے کے بعد ایم ایل اے کی بہو،بھتیجا،15مہینے کے پوتے کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے۔ اس خبر سے ضلع میں افراتفری کا ماحول ہے۔ دراصل کچھ دن قبل شیرا کے بھائی کے ساتھ 17لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی، جس سے انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول بن گیا تھا، محکمہ صحت نے جلد بازی میں کنٹینمینٹ علاقے میں مسلسل جانچ سروے شروع کردی ہے۔ اور 116لوگوں کے سمپل جانچ کرنے کےلئے بھیجے گئے تھے، جن میں سے بروز اتوار 57لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔ اس میں شیرا بھیا کا نام بھی شامل تھا۔ وہیں بروز پیر 17کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ اس کے بعد آئی بروز منگل جاری رپورٹ میں ایم ایل اے کی بہو ،بھتیجا،15مہینے کا پوتا بھی انفیکٹیڈ پائے گئے ہیں۔ ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ایک ساتھ اتنے لوگوں کے انفیکٹیڈ ہونے پر سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر ایم ایل اے کے فیملی کے لوگ اتنی بڑی تعداد میں انفیکٹیڈ کیسے ہو ئے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران ان کی ٹریول ہسٹری کے بارے میں بھی معلومات حاصل کررہے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ مرکزی کی جاری لسٹ میں ایم پی کا یہ ضلع آرینج زون میں ہے لیکن آج پیر ،ومنگل کو مسلسل کورونا مریضوں کے ملنے سے انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول بن گیا ہے۔ مریضوں کی تعداد یہاں 35پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں اس کے ریڈ زون میں جانے کے آثار ہے۔