کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد ہو ئی35

کورونا کا قہر :

کورونا مثبت مریضوں کی تعداد تجاوز کر ہوئی173
اُجین 04مئی (نیا نظریہ بیورو) چیف میڈیکل اور صحت افسر نے4 مئی کو کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ،.جو اس طرح ہے۔4مئی تک لئے گئے خون کے نمونوں کی تعداد3478 ہے۔3134 نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، جس میں منفی آئے نمونوں کی تعداد2545ہے ۔آج تک ، مسترد شدہ نمونوں کی تعداد357 ہے ۔ اسی طرح مجموعی طور پر مثبت نمونوں کی تعداد173 ہو گئی ہے ۔آج تک ، اندور سے لئے گئے نمونوں کی مثبت اطلاعات کی تعداد 01 ہے(جسے اسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے) ۔ رتلام سے سے لئے گئے نمو نوںکی تعداد 3 ہیں ۔ آج مثبت آئے نمونوں کی تعداد 17ہے ۔ کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے ۔ہوم کو ارنٹائن کئے گئے لو گوں کی تعداد 1381ہے ۔آج تک صحت یا ب ہونے کے بعد ڈسچارج کئے گئے لوگوں کی تعداد 16ہو گئی ہے ۔