کنٹینمنٹ علاقوںمیں مقامی باشندوں اور انتظامیہ افسران کی میٹنگ


کلکٹر نے لوگو ں سے صحت عملہ کے ساتھ تعاون کی کی اپیل
اُجین 03مئی(نیا نظریہ بیورو) کورونا انفیکشن سے بچاﺅ کیلئے کلکٹر جناب ششانک مشرا ، ایس پی جناب سچن اتلکر ،میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ نے کےڈی گیٹ علاقے میں ایک خصوصی میٹنگ کرکورونا وبا کی مو جودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامی عہدیداروں نے جا نساپورہ ،ہیلا واڑی ہمال واڑی ، پٹنی بازار کے علاقے کے رضاکاروں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ عہدیداروں نے مکینوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں ، محکمہ صحت کی ایک ٹیم کی جانب سے تمام لوگوں کے صحت کا معائنہ کرایا جائے گا۔ مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بیماری کو بالکل بھی نظرانداز نہ کریں۔ کسی بھی حالت میں بیماری کو نہ چھپائیں۔ محکمہ صحت کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کریں۔گفتگو کے دوران سوسائٹی کے تمام سینئر ممبران اور رضاکاروں نے متفقہ طور پر کہا کہ وہ انتظامیہ کی مکمل حمایت کریں گے۔