اندور میں کورونا کے23 نئے معاملہ آئے سامنے

کورونا کا قہر :

کورونا متاثرین کی تعدادہوئی 1568
اندور 03 مئی (نیا نظریہ بیورو) اندور میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہفتے کے روز آئی رپورٹ میں جس میں 23 نئے معاملات سامنے آ ئے ہیں ۔ شہر میں مثبت مریضوں کی تعداد تجاوز کر 1568 ہوگئی ہے۔ اب تک 76 لوگ اس وبا کی زد میں آکر فوت ہوچکے ہیں۔ انتظامیہ نے کھجرانہ گنیش مندر کے ایک پجاری کے گھر پر ان کے اہل خانہ میں ایک کورونا مثبت مریض ملنے کے بعد ان کے گھر پر کوارنٹائن کا بورڈ لگا دیا ہے۔سی ایم ایچ او آفس کے مطابق ، ہفتے کے روز مجموعی طور پر 515 نمونوں کی جانچ رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے 492 رپورٹس منفی ہیں۔ 23 کورونا مثبت ہیں۔ دو مریض دم توڑ چکے ہیں۔ یہاں ، کھجرانہ گنیش مندر کے پجاری بھٹ خاندان کے ایک فردامیش بھٹ(نانو مہاراج)کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کنبے کے تمام 14 افراد کو ہوم کوارنٹائن کیا گیا ہے ۔دراصل ، حالیہ دنوں میں مندر کے پنڈت اشوک بھٹ خاندان کے افراد کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ پہلے ان کے بڑے بھائی دھرمیندر ، پھر اشوک اور دو دن بعد چھوٹے بھائی امیش بھٹ کی طبیعت بگڑ گئی۔ ایک ہفتے کے میں گھر کے تقریبا ًتمام افراد کو بخار ہوگیا۔ اس کے بعد ان کا علاج ہوا۔ تین چار دنوں میں ، تمام ممبروں کی صحت بھی ٹھیک ہوگئی۔ لیکن امیش بھٹ کی طبیعت پھر خراب ہوگئی۔ ان میں بے چینی اور گھبراہٹ ہونی شروع ہو گئی۔ پنڈت اشوک بھٹ نے کہا کہ اب امیش کی طبیعت ٹھیک ہے۔ وہ چو ئتھ رام اسپتال میں بھرتی ہیں۔ ہم سبھی ممبران مکمل طور پر گھر میںکوارنٹائن ہیں۔ صحت عملہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں ۔