پی سی شرما نے انتظامی اہلکاروں سے مزدوروں کی واپسی پر کیا تبادلہ خیال

بھوپال:3مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے سابق رابطہ عامہ وزیروزیر پی سی شرما نے بروز اتوار کنٹرول روم پہنچ کرپولس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی اورمزدوروں کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے عہدیداروں سے بات چیت کی کہ بھوپال شہر سے باہر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو لانے کے لئے بھوپال کلکٹر ، ڈی آئی جی ، کارپوریشن کمشنر ، اور متعلقہ عہدیداروں کو کوشش کر نی چاہئے ۔ سابق وزیر نے بھوپال سے دوسری ریاستوں میں جانے والے مزدوروں اور تارکین وطن مزدوروں کا مسئلہ زور سے اٹھایا۔ بھوپال میں ان کی محفوظ واپسی کے بارے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ
دور دراز علاقوں میں پھنسے مزدروں کوہرحال میں بھوپال واپس لایا جائے۔اہم بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت بھی مزدوروں کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، متعدد ریاستوں سے کچھ مزدور واپس آئے ہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت وزیر اعظم اور مرکزی حکومت اور وزارت ریلوے کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ پی سی شرما نے بھوپال میں مزدوروں کی بحفاظت واپسی کے ساتھ قرنطینہ کے انتظامات کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وہیں مزدوروں کی پریشانی کے بارے میں بھی بات کی۔ تاکہ جب یہ دوسری ریاستوں سے واپس آجائیں تو ان کے ذریعہ کسی طرح کاانفیکشن نہ پھیلے۔اس کے لئے خاص انتظامات کئے جائیں۔