منڈی ایکٹ میں ترمیم کسانوں کے لئے حیات بخش فیصلہ:سندھیا


بھوپال:3مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد شیوراج حکومت ریاست میں گہرائے کورونا مہاماری میں بھی کسانوں پر خصوصی فوکس کئے ہوئے ہیں۔ اکثر حکومت کسانوں کے فائدے میں نئے نئے فیصلے لی رہی ہے۔ اب کسانوں کو ان کی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ قیمت مل سکے اس سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے پرائیویٹ منڈیاں کھولنے کی تجویز منڈی ایکٹ میں کردیا ہے۔ جس کے تحت اب کاروباری ایک ہی لائسنس کے ذریعہ ریاست میں کہیں بھی اناج خریدی کرسکیںگے۔ حکومت نے اس قابل تعریف پہل کی سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے تعریف کی ہے۔ اور وزیراعلیٰ شیوراج کو شکریہ کہا ہے۔ دراصل سندھیا نے ٹویٹ کر لکھا کہ مدھیہ پردیش حکومت کے اس فیصلے سے ہمارے کسان بھائیوں کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔ کسانوں کو ان کی پیداوار کا جہاں زیادہ قیمت بھی ملے گا،وہیں فصل کو بیچنے میں بھی زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ ہمارے کسان بھائیوں کے حق میں لئے گئے اس فیصلے کے لئے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا ریاست کے تمام کسانوں کی طرف سے شکریہ۔غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت نے کسانوں کو ان کی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ قیمت دلانے کے مقصد سے منڈی ایکٹ میں کئی ترمیم کئے ہیں۔ ان کے نافذ ہونے سے اب کسان گھر بیٹھے ہی اپنی فصل پرائیویٹ کاروباریوں کو فروخت کرسکےں گے۔ انہیں منڈی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاس منڈی میں جاکر فصل فروخت اور حمایتی قیمت پر اپنی فصل فروخت کرنے کا آپشن بھی رہے گا۔ اب کاروباری لائسنس لے کر کسانوں کے گھر پر جاکر یا کھیت پر انکی فصل خرید سکیں گے۔ پوری ریاست کے لئے ایک لائسنس رہے گا۔ کاروباری کہیں بھی فصل خرید سکیںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے ای ٹینڈرنگ نظام بھی نافذ کیا ہے، جس میں پوری ریاست کی منڈیوں کے قیمت کسانوں کو مہیا ہونگے۔ وہ ملک کے کسی بھی منڈی میں جہاں ان کی فصلوں کا مناسب قیمت ملے ، سودا کرسکیںگے۔