وزیراعظم وندھیہ علاقے کے مزدوروں کووطن بھیجے:نارائن ترپاٹھی


بھوپال:2مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش بی جے پی ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے اب میہر سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی فکر کرنا شروع کردیا ہے ، جو ہمیشہ سیاسی گلیاروں میں ہلچل کا باعث بنے رہنے کے لئے مشہورہیں۔ کورونا بحران کے درمیان حکومتیں اب مزدوروں کو وطن واپس کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں ، لہذا جمعہ کے روز مرکزی حکومت نے مزدوروں کے لئے ایک خصوصی ٹرین بھی چلائی ، جس کے بعد اب نارائن تریپاٹھی نے خصوصی ٹرین کے ذریعہ وندھیا علاقے کے مزدروں کوگھرپہنچانے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔نارائن ترپاٹھی نے کہا کہ ریاست کے وندھیاعلاقے کے ہزاروں مزدور گجرات اور ممبئی میں پھنسے ہیں ، انہیںاسی طرح خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واپس لایا جانا چاہئے۔ میہرکے بی جے پی ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے وزیر اعظم مودی اور ریاست کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وندھیا پردیش کے پھنسے ہوئے مزدوروں کے لئے بھی ٹرینیں چلائی جانی چاہئیں۔واضح رہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نارائن ترپاٹھی نے اب مزدوروں کی پریشانیوں پرفکرکرناشروع کردیا ہے ، ترپاٹھی نے خصوصی ٹرین کے ذریعہ متعلقہ علاقے کے مزدوروں کووطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا ہے۔