راجدھانی میں بندوق کی نوک پرکیاگیا طالب علم کااغوا


بھوپال:2مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال کے پپلانی تھانے علاقے میں گن پوائنٹ پرطالب علم کو اغواکئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس مغویہ طالب علم کی تلاش میں مصروف ہے۔بتایاجاتاہے کہ بھوپال کے پپلانی تھانہ علاقے کے تحت گذشتہ رات دو شرپسندوں نے بندوق کی نوک پر ایک طالب علم کواغوا کرلیا۔ اغوا کیے گئے طالب علم کے دوستوں نے پپلیانی تھانے میں واقعے کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے مغویہ طالب علم کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اغوا کار باہمی لڑائی کی وجہ سے پہلے ہی جیل جا چکے ہیں ، جبکہ انہوں نے جیل سے واپسی کے بعد گن پوائنٹ پر طالب علم کو اغوا کرلیا ہے۔غورطلب ہے کہ اگرچہ پولیس کو مغویہ طالب علم کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مغویہ طالب علم کی اطلاع موصول ہوگی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔