اگرفلور ٹیسٹ ہوگاتو بڑھ جائیں گے کانگریس کے ایم ایل ایز:وزیرجیتوکادعویٰ

اگرفلور ٹیسٹ ہوگاتو بڑھ جائیں گے کانگریس کے ایم ایل ایز:وزیرجیتوکادعویٰ
بھوپال:3مارچ(نیانظریہ بیورو)مدھیہ پردیش میں سابق وزیر اعلی دگ وجئے سنگھ ایم ایل اے کی خرید و فروخت سے متعلق بیان کے بعد سیاسی ہنگامہ برپا ہوگیا ہے ۔ریاستی وزیر اعلی تعلیم جیتو پٹواری نے کہا کہ جب بھی بی جے پی جمہوریت کو کچلنے کی کوشش کرے گی ، تو ان کے لیڈران پارٹی چھوڑ دیں گے۔ اگر فلور ٹیسٹ ہوتا ہے تو کانگریس کے ایم ایل اے کی تعداد مزید بڑھ جائےںگے۔
وزیر نے کہا کہ کمل ناتھ حکومت کی طرف سے لوگوں کے اعتماد پیداہوا ہے،جس سے بی جے پی لیڈران ناراض ہیں ۔ بی جے پی جس طرح ممبران اسمبلی کو بھڑکا رہی ہے ، ان کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔ تخریب کاری کی کوشش کرنے والے بی جے پی رہنما گھبرا گئے ہیں۔ تفتیشی ایجنسیوں کو ایسے رہنماو¿ں کے خلاف بدعنوانی کے مضبوط شواہد ملے ہیں اور قانون ایسے رہنماو¿ں کے خلاف سختی سے کام کرے گا۔
پٹواری نے مزیدکہا کہ ہم بدنیتی کے ساتھ کچھ نہیں کرتے ہیں ۔ لیکن جو بھی غلط کام کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پچھلی مرتبہ فلور ٹیسٹ میں کانگریس کے ممبران اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا اوراگرپھردوبارہ فلورٹسٹ کرائیں گے توکانگریس کی حمایت میں مزید اضافہ ہوگا۔ہمارے ایم ایل ایز کی تعداد بڑھ جائے گی۔ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر الزام لگایا تھا کہ بی ایس پی کے ایم ایل اے رام بائی کو بی جے پی لیڈر فلائٹ سے دہلی لے گئے ہےں۔ریاست میں ایم ایل اے کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق دگ وجئے سنگھ کے بیان کے بعد ریاست کی سیاست میں کہرام مچ گیا ہے ۔ریاستی وزیر اعلی تعلیم جیتو پٹواری نے کہا کہ اگر فلور ٹیسٹ کیا گیا تو کانگریس کے ارکان اسمبلی کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔