سٹی پریس کلب صحافیوں کے لئے فکر مند


محکمہ صحت کے ذریعہ ممبران کی ہوئی اسکریننگ اور ہدایات کے ساتھ ضروری اشیاءکی تقسیم
اُجین یکم مئی (نیا نظریہ بیورو) صحافی اور میڈیا کے لوگ کورونا وبا کے درمیان خطرات مول لے کر اپنا فریضہ بخوبی اداکر ر ہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں احتیاط کے ساتھ کام کرنا چاہئے اور دو یا تین دفع گرم پانی پینا چاہئے۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کی موجودگی میں جمعہ کے روز فری گنج میں سٹی پریس کلب کے دفتر میں صحافیوں کی اسکریننگ ہوئی۔ اس دوران ڈاکٹر ہرش پاسٹر اور ایس ایس ستوا نے ماسک تقسیم کرصحافیوں کی اسکریننگ کی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی صحافیوں کو ہدایت دی۔ اسکریننگ کے دوران 75 کے قریب صحافیوں کی اسکریننگ کی گئی اور سبھی لو گوں کی صحت رپورٹ اچھی آئی ۔ دو سے تین میڈیا افراد کو ہلکا کھانا اور آرام کا مشورہ دیا گیا جو بے چینی محسوس کررہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی سبزیاں ، فینائل ، آیورویدک پا¶ڈر ، فیس ماسک اور دیگر اجزاءتقسیم کیے گئے۔ پروگرام آرگنائزر جناب شیلندر کلمی نے بتایا کہ حسب ضرورت ایک دن اور کیمپ لگایا جائے گا۔