کورونا کا قہر: آج چھ مریضو ں میں ہو ئی کو رونا کی تصدیق


مثبت مریضوں کی تعداد ہو ئی 147
اُجین یکم مئی (نیا نظریہ بیورو) چیف میڈیکل اور صحت افسر نے یکم مئی کو کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ،.جو اس طرح ہے۔یکم مئی تک لئے گئے خون کے نمونوں کی تعداد3078 ہے۔ یکم مئی تک 2837سےمپلوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، جس میں منفی آئے نمونوں کی تعداد2320 ہے ۔آج تک ، مسترد شدہ نمونوں کی تعداد337 ہے ۔ اسی طرح مجموعی طور پر مثبت نمونوں کی تعداد147 ہوگئی ہے ۔آج تک ، اندور سے لئے گئے نمونوں کی مثبت اطلاعات کی تعداد 01 ہے(جسے اسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے) ۔ رتلام سے سے لئے گئے نمو نوںکی تعداد 3 ہیں ۔ آج مثبت آئے مریضوں کی تعداد 6ہے ۔ کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 27 ہے ۔ ہوم آئیسو لیٹ کئے گئے افراد کی کل تعداد 10712 ہے ۔4 مثبت مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں ۔