آج سے گھریلوگیس سلنڈر 209 روپے ہوا سستا


کامرشیل سلنڈر میں بھی256 روپے کی ہوئی کمی
اُجین یکم مئی(نیا نظریہ بیورو) آج سے گھریلو گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ اپریل میں 799 روپے میں ملا سلنڈر مئی میں 590 روپے میں دستیاب ہوگا جس کا مطلب ہے 209 روپے کم۔کورونا بحران کی وجہ سے مانگ میں کمی کے نتیجے میں بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گھریلو ایل پی جی کی شرح میں اس قدر کمی واقع ہوئی ہے ، جو ماہرین کے مطابق سب سے بڑی کمی ہے۔اس تیزی سے زوال کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سبسڈی والے سلنڈروں کے نرخ گذشتہ ماہ سبسڈی والے سلنڈروں کے نرخوں سے کم ہوگئے ہیں۔لہٰذا ، حکومت کو اس ماہ گیس پر سبسڈی نہیں دینی ہوگی۔رواں ماہ صارفین کے کھاتے میں خریدی گئی گیس ٹنکی پر کوئی سبسڈی قابل ادائیگی نہیں ہوگی ۔گزشتہ ماہ ،اُجین میں غیر سبسڈی والے سلنڈر وںکی قیمت 799 تھی ، جس کو 208 روپے کی سبسڈی ملی تھی ، یعنی اس سلنڈر کی خالص لاگت صارفین کو 591 تھی ۔مئی کے مہینے میں اسے صرف 590 روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ اسی طرح تجارتی سلنڈروں کی قیمت بھی 256 روپے کم کرکے 1151 روپے کردی گئی ہے ۔ تاہم ، لاک ڈا¶ن کی وجہ سے کامرسئیل گیس کی کھپت نہیں کے برابر ہو گئی ہے۔