لاک ڈان کی خلاف ورزی پرمیونسپل کا رپوریشن نے دکان داروں کے خلاف جرمانہ کیا عائد

اُجین یکم مئی(نیا نظریہ بیورو) کورونا انفیکشن کی وجہ سے شہر میں لاک ڈا¶ن اور کرفیو نافذ ہونے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے دکان داروں کے متعلق ضروری ہدایات بھی دی ہیں۔ کچھ ضروری ہول سیل کی دکانوں کو سامان فروخت کرنے کی اجازت انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہے ۔ہو ل سیل دکان دار ریٹیل دکان داروں کو ہی سامان سپلائی کرسکتے ہیں ۔اسی طرح ریٹیل دکان دا روں کوسامانوں کی ہوم ڈلیوری کا حکم دیاگیاہے ۔ایک روز قبل ہی میونسپل کا رپوریشن افسران نے دولت گنج ہو ل سیل دکانوں پر چھاپے مارے تھے اور ریٹیل میں سامان فروخت کر رہے دکان داروں کے خلاف جر مانہ کی کا رروائی بھی کی تھی ۔اس کے باوجود لو گ ریٹیل میں سامان فروخت کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔اسی زمرے میں میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی ٹیمیں شہر کا مستقل طور دورہ کر رہی اور کرفیو اور لا ک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کے خلاف جرمانے کی کارروائی کر ر ہی ہیں۔ یہاں تک کہ صبح ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن افسران نے لاک ڈا¶ن کی خلاف ورزی کرنے پر مختلف علاقوں کے شاپ آپریٹرز کو گرفتار کرنے کے بعد کارروائی کی۔ نئی سڑک واقع ، الیکٹرانک شاپ آپریٹر نصف شٹر کھول کر کولر کو فروخت کر رہا تھا ۔ میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر نے دوکاندار کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور چالانی کا رروائی کر تے ہوئے 1500 روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا۔ اسی طرح نجات پورا علاقے میں بھی ایک شخص اپنی گاڑی پر آلو ، پیاز کا بیگ رکھ کر زیادہ قیمتوں پر فروخت کررہا تھا۔ جب عہدیداروں نے روکا اور اس سے پوچھ گچھ کی تو اس شخص نے آلو پیاز کو گھر لے جانے کی بات کی۔اس پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ایسا ہی ایک شخص بیگ میں درجن بھر گٹکے پا¶چ لے کر جارہا تھا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس شخص نے کہا ، ”میں خود گٹکھا کھاتا ہوں اور اسے اپنے لئے گھر لے جا رہا ہوں” ، اس شخص کی چالاکی کو پکڑ کر میونسپل ملازمین نے پا¶چ گٹکھا ضبط کرلیا اور جرمانہ بھی عائد کردیا۔