رشی نے راج کپور اور دلیپ صاحب کی بانڈنگ کو زندہ رکھا: سائرہ بانو

ممبئی ، 2 مئی (یو این آئی ) بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ رشی کپور نے ان کے شوہر دلیپ کمار اور راج کپور کی بانڈنگ کو ہمیشہ زندہ رکھا۔

سائرہ بانو نے بالی وڈ میں اپنی بااثر ادکاری سے شائقین کو مسحور کرنے والے رشی کپور کے انتقال پر اظہار غم کیا ہے۔
سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ’’ رشی کپور سے بہت زیادہ پیار ملا ۔
وہ ہمیشہ ایسی چیزیں کرتے جو پیار سے بہت ہی ذاتی ہو جاتی ہیں۔
وہ اپنے پرانے روایتی طریقے سے ہر فیملی فنکشن کا بلاوا بھیجا کرتے۔
رشی کپور ہمیشہ جڑے رہے اور انہوں نے دلیپ کمار اور راج کپور کی بانڈگ کو زندہ رکھا‘‘۔