ابھی زندہ ہیں کم جونگ اُن، کئی ہفتوں بعد سامنے آئی تاناشاہ کی تصویر

شمالی کوریا کوریا کے تاناشاہ کم جونگ اُن کی موت کی قیاس آرائیوں پر اب فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔ کوریائی میڈیا نے کچھ تصویریں جاری کی ہیں جس سے ایسی خبریں غلط ثابت ہو گئی ہیں کہ بیماری کی وجہ سے کم جونگ کا برین ڈیڈ ہو گیا ہے یا پھر وہ انتقال فرما گئے ہیں۔

تصویروں کے مطابق کم جونگ ان ایک عوامی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں وہ چیف گیسٹ بن کر پہنچے ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پروگرام حال ہی میں منعقد ہوا اور کم جونگ اُن زندہ ہیں۔

شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نارتھ کوریا ویب سائٹ نے کم جونگ اُن کی کئی تصویریں شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کم ایک فوڈ فیکٹری کا افتتاح کر رہے ہیں اور لال فیتہ کاٹ رہے ہیں۔ سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری اس تصویر میں کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ بھی نظر آ رہی ہیں۔

اس سے پہلے شمالی کوریا نے کم جونگ اُن کی موت کی خبروں کی تردید کی تھی۔ شمالی کوریا نے بتایا تھا کہ کم جونگ اُن زندہ ہیں اور وہ صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان کے لاپتہ ہونے کی خبر سب سے پہلے جنوبی کوریا کی ایک خبر رساں ایجنسی ڈیلی این کے میں شائع ہوئی تھی۔ ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ اُن کی طبیعت خراب ہے اور ان کا آپریشن چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ غائب ہیں۔