حکومت ضرورتمندوں کوگیہوں چاول کے علاوہ دیگر اشیاءبھی فراہم کرے:عارف مسعود


بھوپال:یکم مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں ریاستی حکومت کے ذریعہ تمام ایم ایل ایز کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔تاکہ موجودہ کوروناوباءسے لڑنے میں سب کاتعاون مل سکے۔اس دوران کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے وزیرصحت نروتم مشرا کومیمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھا کہ تمام لوگوں کومفت راشن دیں گے،لیکن اس کے بعد اس میں ترمیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں ان کوراشن کی دوکانوں سے مفت راشن تقسیم کیاجائےگا۔کیوں کہ جن کے پاس راشن کارڈ ہیں انہیں توویسے ہی راشن مہیاہوگا۔ جس کے بعد جن لوگوں کے پاس راشن کارڈ نہیں تھے انہیں بھی راشن دینے کی بات کہی گئی تھی۔پھر حکومت نے اس میں مزیدترمیم کرتے ہوئے آدھار کارڈ اوردیگرآئی ڈی جمع کرنالازم کردیا۔جس کے بعد راشن تقسیم میں کافی پریشانی کاسامناہے۔اس طرح زیادہ ترغریبوں کومفت راشن نہیں مل پارہاہے۔ عارف مسعودنے اپنے میمورنڈم میں وزیراعلی کولکھا ہے کہ آپ سے درخواست ہے کہ راشن کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاءجیسے تیل،شکر ودیگرخوردنی اشیاءبھی غریبوں کوحکومت کی جانب سے دیاجاناچاہئے۔ تاکہ لاک ڈاو¿ن کی مدت میں کوئی بھی غریب شخص اپنے خاندان کی پرورش کچھ حدتک کرسکے۔ اس کے علاوہ عارف مسعود نے کئی مدعوں پرروشنی ڈالی جیسے علاج سے متعلق اصولوں پرحکومت سے نظرثانی کرنے کوکہا ہے۔ساتھ ہی کووڈ 19کی رپورٹ آنے میں بھی 4پانچ روز نہیں بلکہ ایک ہفتہ سے بھی زیادہ وقت لگ جاتاہے۔جس سے لوگوں کوکافی دشواری ہورہی ہے۔عارف مسعود نے کہا کہ ایسابھی دیکھنے میں آرہاہے کہ رپورٹ کسی کی ہوتی ہے اورکورنٹائن کرنے کے لئے کسی اورکولے جایاجاتاہے۔کیوں کہ تاخیرکی وجہ سے اس طرح کی گڑبڑی پیداہورہی ہے۔
وہیں اذان کولیکربھی عارف مسعود نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسلم طبقہ اذان کی آواز سے ہی روزہ افطار کرتاہے۔ جس کے لئے آپ نے پہلے ہی صاف طورپرکہاتھاکہ اذان پرکوئی پابندی نہیں ہوگی،اذان معمول کے مطابق لاو¿ڈاسپیکرسے دی جائے گی۔لیکن کچھ شرپسندعناصرنے مساجد میں اذان دینے پراعتراض کرتے ہوئے امام ومو¿ذن سے بدسلوکی کامعاملہ بھی سامنے آیاہے۔لہذا حکومت ایسے شرپسندوں پرراسوکاکے تحت کارروائی کرے اوراذان پرروک ہٹاتے ہوئے صاف طورپراعلان کرے کہ پوری ریاست میں کہیں بھی کسی طرح اذان پرکوئی پابندی نہیں ہے۔اگرکوئی شخص اذان دینے سے منع کرتاہے تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وہیں اس کے عارف مسعود کویقین دلاتے ہوئے وزیرصحت نروتم مشرا نے کہا کہ آپ کی رائے پرغورکرنے کے بعد مشکلات کودورکیاجائےگا۔