کملانگرتھانہ ا ہلکاروں کاعوام نے پھول برساکرکیااستقبال


بھوپال:یکم مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کے پیش نظر ، 24 مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن ہے اور اس لاک آو¿ٹ کے بعد سے اب تک پولیس افسران کا عملہ ،عوام کی حفاظت کے لئے سڑکوں پر تعینات ہے۔ چنانچہ آج ویشالی نگر کے باشندوں نے کملا نگر پولیس اسٹیشن انچارج اور تھانے کے عملہ کے ہمراہ سی ایس پی اومیش تیواری کا پھولوں سے استقبال کیا اور پولیس والوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے تالیاں بجائیں۔ صرف یہی نہیں ،لوگوں نے تمام پولیس اہلکاروں میں سینٹائزربھی تقسیم کئے۔غورطلب ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے درمیان ، مدھیہ پردیش پولیس کی بہت ساری تصاویر سامنے آئی ہیں ، جہاں پولیس اہلکار ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں وہیں مختلف مقامات پر بچوںنے فوجیوں کے اہل خانہ کی سالگرہ منانے کامنظربھی سامنے آیاہے۔ پولیس افسران اور اہلکار 24 مارچ سے سڑکوں پر کھڑے ہیں اور وہ کورونا جیسے وبا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔وہ مستقل طورپرعوام سے اپیل کررہے ہیں کہ بغیرکسی ضرورت کے گھرسے باہرنہ نکلیں۔تاکہ اس بیماری سے جلدسے جلدنجات مل سکے۔