لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کے لئے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت

نئی دہلی، یکم مئی (یواین آئی) حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے غیر مقیم مزدوروں، عقیدت مندوں، سیاحوں، طالب علموں اور دیگر لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے ریلوے کو خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت دے دی۔
اس سے پہلے وزارت داخلہ نے کروناوبا کی وجہ سے پورے ملک میں نفاذ مکمل لاک ڈاؤن کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو سڑک کے راستے سے صرف بسوں میں لانے لے جانے کی اجازت دی تھی۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے ریلوے کو خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔اس کے لئے وزارت ریلوے نوڈل افسران کی تقرری کرے گا جو ریاستوں کے ساتھ اس معاملے میں تال میل کریں گے۔