اُجین میں کو رونا مثبت مریضوں کی تعداد میں ہو رہا مسلسل اضافہ

کورونا کا قہر ©:

آج 14 مریضو ں میں ہو ئی کو رونا کی تصدیق
مثبت مریضوں کی تعداد ہو ئی 141
اُجین30 اپریل (نیا نظریہ بیورو) اُجین میں کو رونا وبا روز بروزاپنا دائرہ بڑھاتا جا رہاہے ۔ہر روز جانچ میں نئے مریضوں میں کو رونا کی تصدیق ہو رہی ہے ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں 30 اپریل کو ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔جو اس طرح ہے ۔ 30 اپریل تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 3028 ہے۔آج تک 2574 نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، ان میں سے 2076 نمونوں کی رپورٹ منفی آ ئی ہے ۔آج تک ، مسترد شدہ نمونوں کی تعداد 329 ہے۔ مثبت نمونوں کی کل تعداد 141 ہوگئی ہے۔ اندور سے لئے گئے نمونوں کی مثبت اطلاعات کی تعداد 01 ہے(جسے ڈسچارج کیا جا چکا ہے )۔ اسی طرح رتلام سے نمونے لینے کی 3 مثبت اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔آج آئی رپورٹ میں 14 مثبت نمونوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح مثبت نمونوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔ کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 24 ہے۔آج تک گھر میں کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی کل تعداد 10712 ہے۔4 مثبت مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔