میونسپل کا رپوریشن کمشنر نے کنٹیمنٹ علاقوں کا کیا معائنہ


متعلقہ افسران کو لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے دیں ضروری ہدایات
اُجین30اپریل (نیا نظریہ بیورو) میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کورونا کے خلاف جاری مہم میں ، میونسپل کارپوریشن عملے کو براہ راست رہنمائی کرر ہے ہیں۔ آپ نے مختلف حلقوں میں جو انتظامات کیے ہیں اس کے نتیجے میں میونسپل کارپوریشن کی خدمات کو بہتر طریقے سے منظم اور برقرار رکھا جارہا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں ، خاص طور پر ان علاقوں میں جن کو انتظامیہ نے کنٹیمنٹ علاقہ قرار دیا ہے۔ کمشنر ان علاقوں کا مستقل معائنہ کر ر ہے ہیں۔اسی زمرے میں جمعرات کو بھی کمشنر جناب گرگ اپنے عملے کے ساتھ نیل گنگا علاقے ، ناگوری محلہ ، توپخانہ ، کوٹ محلہ ، گوپال مندر ، بہادر گنج ، گاندھی نگر ، دانی گیٹ ، جانسا پورہ وغیرہ میں عملے کے ساتھ پہنچے اور ان علاقوں میں انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا۔کمشنر جناب گرگ نے تعینات عملے کو ہدایت دی کہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جو انتظامات کیے جارہے ہیں اس میں کسی قسم کی کو ئی کوتاہی نہیں برتی جانی چائیے ۔ خاص طور پر ، صفائی کے کاموں سے عام باشندوں کے مسائل کے حل لئے تعینات عملہ مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے۔کمشنر جناب گرگ نے پنشن کی ادائیگی کے لئے مختلف علاقوں میں چلنے والے بینک کیﺅسک کا بھی معائنہ کیا اور یہاں مو جود افراد کو ایک دوسرے سے دور رہنے اور ماسک کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن انتظامات کے تحت چلا ئے جانے والی راشن لوڈر گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور آپریٹرز اور شہریوں کو معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ شہر میں 50 سے زائد مقامات پر ٹنٹ شامیانے لگانے کے ساتھ ساتھ مختلف کنٹینمنٹ علاقوں میں چاروں جانب کنات لگانے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر مائک سا¶نڈ انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔