معاہدہ لیکچرار کےلئے 1200 سے زیادہ عہدے کئے جائیں گے پرُ :جیتوپٹواری


معاہدہ لیکچرار کےلئے 1200 سے زیادہ عہدے کئے جائیں گے پرُ :جیتوپٹواری
بھوپال :2مارچ(نیانظریہ بیورو)
ریاست کے وزیر اعلیٰ تعلیم نے شاہجہانی پارک میںگزشتہ دوماہ سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں مظاہرہ کرنے والے لکچرار کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ جیتو پٹواری نے کہا ہے کہ معاہدہ لکچرار کے لئے 1200 سے زیادہ آسامیوں پر بھرتی نکالی جائیں گی۔
وزیر جیتو پٹواری نے کہا کہ ہر معاہدہ لکچرار کو رکھا جائے گا ، کسی کو بھی خارج نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ لکچرارکو باقاعدہ کرنے کے لئے اسٹاف کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت میں آتے ہی سب کچھ بیک وقت ہو یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کسی بھی نظام کو بنانے اور اسے نافذ کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔
وہیں ایک لکچرار کے سر منڈوانے پر جیتو پٹواری نے کہا کہ جمہوریت میں ہر شخص کو اپنے اپنے انداز میں احتجاج کرنے کی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بی جے پی حکومت کی طرح نہیں ہے ، جو دھرنے پر بیٹھنے والوں پرپولیس بھیج کران پر ڈنڈے برساتی ہو۔ وزیر جیتو پٹواری نے معاہدہ لکچرارسے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں واپس آکرکام کریں ، احتجاج کرنا توٹھیک ہے ، لیکن اسے سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں ہے۔سب کاخیال کیاجائے گا اورکسی بھی معاہدہ لیکچرار کوباہرنہیں کیاجائے گا۔اس کے لئے حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔اورتقریباً 1200عہدے پرمعاہدہ لکچرار کومستقل کرنے کی کوشش پرغوروخوض جاری ہے۔