بلاوجہ سڑکوںپر گھومنے والوں سے لگوائی اٹھک بیٹھک

لاک ڈا¶ن کی خلاف ورزی پر پولیس نے دکھائی سختی

اندور30 اپریل(نیا نظریہ بیورو) شہر میں کورونا وبا کو لے کر جاری لاک ڈا¶ن کے بعد بھی لوگ خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ ایک جانب جہاں پولیس بے وجہ گھومنے والوں کو سمجھا – سمجھا کر تھک چکی ہے۔ وہ ایسے لوگوں کو سزا دے رہی ہے۔ ان سے اٹھک – بیٹھک لگوا رہی ہے۔ دھوپ میں ڈیوٹی کرا رہی ہے۔ باوجود لوگ سڑکوں پر نظر آ جاتے ہیں۔ وہیں ، دوسری جانب پھل اور سبزی والے بھی قانون کا خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ جمعرات کو پولیس نے بلا وجہ گھوم رہے لوگوں کو دوارکا پوری ، صدر بازار اور اےروڈرم علاقے میں سزا دی۔ وہیں ، دوارکا پوری علاقے میں انگور سے بھرے ایک ٹرک کو ضبط کیا۔ صدر بازار تھانہ علاقے میں جمعرات کو پولیس نے فلیگ مارچ نکالا۔ صبح 7 سے 10 بجے کے درمیان نکلے اس فلیگ مارچ میں پولیس کی ٹیم ان تنگ بستیوں کی گلیوں میں گھومی ۔ گھروں سے باہر گھوم رہے لوگوں نے جیسے ہی بھاری فورس آتی دیکھی تو وہ جہاںجگہ ملی وہیں گھس کر چھپ گئے۔ جمعرات کو دوارکا پوری پولیس نے ٹرک ضبط کر ڈرائیور کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔