متاثرہ علاقے میں مسلسل ڈیوٹی کر رہے اے ایس آئی کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی مو ت


اندور30 اپریل (نیا نظریہ بیورو) کورونا سے جنگ کے درمیان جمعرات صبح ایک اور المناک خبر سامنے آئی۔ سنیو گیتا گنج پولیس تھانے کے اے ایس آئی کنور سنگھ کھرتے ،عمر 42 سالہ نے علی الصبح علاج کے دوران دم توڑ دیا۔کورونا سے جنگ کے دوران پولیس محکمہ میں یہ تیسری موت ہے۔ پہلے جونی اندور تھانے کے ٹی آئی جناب دیویندر چندر ونشی اور پھر اُجین کے نیل گنگا تھانے کے ٹی آئی جناب یشونت پال کا انتقال ہو چکا ہے۔ سنیوگیتاگنج تھانہ انچارج راجیو ترپاٹھی کے مطابق ،کھرتے لاک ڈا¶ن کے دوران مسلسل ڈیوٹی کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔ 24 اپریل کو انہیں پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کر ایا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کی۔ شوگر ہونے سے ان کی حالت مستحکم نہیں ہو رہی تھی ۔ انہیں ڈالیسیز بھی کیا گیا ، لیکن گردے ڈیمیج ہونے سے انہیں بچایا نہیں جا سکا۔اس سے قبل اندور میں جونی تھانے کے انچارج رہے دیویندر چندرونشی کا بھی ایک ہفتے پہلے انتقال ہوا۔ وہ 2007 میں ایس آئی بنے تھے۔ و ہ شاجاپور ضلع کے رہنے والے تھے۔
19 اپریل کو ٹی آئی دیویندر چندر ونشی کی ہوئی تھی موت
مدھیہ پردیش میںکورونا کا اےپی سنٹر بنے اندور میں 18 اپریل کو 45 سال کے جونی اندور کے تھانہ انچارج دیویندر چندر ونشی کی موت ہو گئی تھی۔ وہ گزشتہ 19 دنوںسے اروندو اسپتال میں بھرتی تھے۔ چندر ونشی کی پہلی کورونا رپورٹ میں منتقلی کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد میں 13 اور 15 اپریل کو یہ رپورٹ منفی آئی۔ اسپتال انتظامیہ کے اہم ڈاکٹر ونود بھنڈاری کا کہنا تھا کہ چندر ونشی کی موت کی اہم وجہ پلمونری اےمبو لزم ہے۔اسی طرح اُجین کے نیل گنگا تھانہ انچارج رہے یشونت پال 10 دنوںتک اندور کے اروندو اسپتال میں بھرتی تھے۔ 21 اپریل کو اُجین کے نیل گنگا
تھانہ ٹی آئی یشونت پال ،عمر59سالہ نے کور ونا کے سبب اندور میں علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ 27 مارچ کو ان کے تھانہ علاقے کی عنبر کالونی میںکورونا سنتوش ورما کی موت ہوئی تھی۔ اس بعد ا س علاقہ کو کنٹینمنٹ قرار دیا گیا ۔ یہیں پر وہ ڈیوٹی کے دوران کورونا کی ز د میں آئے تھے اور ان کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ طویل علاج کے بعد اندور کے اروندو اسپتال میں منگل کو صبح ساڑھے پانچ بجے ان کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پال ایک ماہ سے سردی اور بخارمیں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق برہان پور سے تھا ۔