تلنگانہ حکومت کی خصوصی اپیل پر چلائی گئی ’اسپیشل ٹرین‘، دیکھیں ویڈیو

حیدر آباد کے لگم پلی سے جھارکھنڈ کے ہٹیا تک آج چلائی گئی خصوصی ٹرین
تلنگانہ حکومت کی خصوصی گزارش پر مرکزی وزارت ریل کی ہدایت کے بعد حیدر آباد واقع لگم پلی سے جھارکھنڈ کے ہٹیا تک آج ایک خصوصی ٹرین چلائی گئی۔ اس ٹرین میں جھارکھنڈ کے کئی ایسے باشندے سوار ہوئے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے اور گھر نہیں جا پا رہے تھے۔ چلتے ہوئی ٹرین کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں لوگ ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اب وہ جلد گھر پہنچ جائیں گے۔