فلاحی کام: ایم ایل اے عارف مسعود30ہزارلوگوں تک پہنچارہے ہیں کھانااورافطار


بھوپال:30اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میںعارف مسعود فینس کلب کے صدر عبد نفیس نے کہا کہ ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ گزشتہ ایک ماہ سےشہرکے غریب مسکین سمیت تمام مذاہب کے 30 ہزار افراد کو کھانا کھلا یااورپہنچایاجارہاہے ۔عبدالنفیس نے بتایا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں اتوارا کچن سنٹر سے فوڈ پیکٹ کے ساتھ ، انہوں نے افطاری کے لئے ضروری اشیاء، کھجوریں ، بھجئے وغیرہ دیگراشیاءبھی تقسیم کررہے ہیں۔غورطلب ہے کہ ایم ایل اے عارف مسعود 14کچن سینٹر چلا رہے ہیں ، مرکزی اسمبلی حلقے کے ساتھ ، شمالی اسمبلی علاقے میں بھی کچن کے مراکز موجود ہیں ، یہاں سے 30 ہزار ضرورت مند افراد تک، عارف مسعود فینس کلب کے ساتھی اور کانگریس کے کارکنان کھانے کے ان پیکیٹو کو گھر تک پہنچاتے ہیں۔ مراکز سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کے لئے روزانہ طرح طرح کے لذیز کھانا تیار کیا جارہا ہے۔