بی ایس پی ایم ایل اے رامبائی نے نروتم مشراسے کی ملاقات


بھوپال:30اپریل(نیانظریہ بیورو)
بی ایس پی کے ایم ایل اے رامبائی سنگھ کورونا بحران کے دوران وزیر صحت نروتم مشرا سے ملنے کے لئے بنگلے پرپہنچ گئیں۔ اس ملاقات کے بعد وہ وزیر بننے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتی نظر آئیں ، انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح علاقے کی ترقی ہے۔بتایاجاتاہے کہ ریاست میںکملناتھ حکومت کے خاتمے کے بعد بی ایس پی کے ممبر اسمبلی رامبائی سنگھ کورونا بحران کے دوران وزیر صحت نروتم مشرا سے ملنے کے لئے ان کے بنگلے پر پہنچ گئےں۔ نروتم مشرا سے ملاقات کرجب وہ باہرنکلیں توصحافیوں نے جب ان سے پوچھا کہ کیا بی جے پی حکومت میںان کے وزیر بننے کی کوئی امید ہے تو انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ایم ایل اے رام بائی سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسی وہی کرے گی جو انہیں صحیح لگتا ہے ، اور یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے علاقے کو ترقی دینا ہے ، خطے کے عوام کی ترقی ان کے لئے اہم ہے جومیری اولین ترجیح ہے۔وہیں انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو سوچنا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ تاہم ، یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جلد ہی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اپنی کابینہ میں توسیع کرسکتے ہیں۔