رشی کپور کا جسد خاکی چندن واڑی شمشان گھاٹ پہنچا؛ نیتو کپور، رنبیر، قرینہ، سیف، ابھشیک اور ایشوریہ بھی موجود

رشی کپور کا جسد خاکی آخری رسوم کے لیے چندن واڑی شمشان گھاٹ لایا گیا
رشی کپور کے آخری رسوم کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ ان کا جسد خاکی مرین لائنس واقع چندن واڑی شنشان گھاٹ لایا گیا ہے جہاں کچھ قریبی رشتہ دار اور احباب جمع ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رشی کپور کی بیوی نیتو کپور، بیٹے رنبیر کپور، بھتیجی قرینہ کپور بھی شمشان گھاٹ پہنچ گئے ہیں اور موقع پر قرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان، ابھشیک بچن اور ایشوریہ رائے بھی موجود ہیں۔