رشی کپور کا آخری دیدار کرنے بھتیجی قرینہ کپور شوہر سیف علی خان کے ساتھ اسپتال پہنچیں

رشی کپور کا آخری دیدار کرنے بھتیجی قرینہ کپور اسپتال پہنچیں
رشی کپور کے قریبی رشتہ دار ان کا آخری دیدار کرنے یکے بعد دیگرے ایچ این ریلائنس اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ چونکہ ان کی آخری رسومات میں 20 لوگ سے زیادہ شامل نہیں ہوں گے، اس لیے کئی قریبی رشتہ دار اسپتال میں ہی ان کا آخری دیدار کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ رشی کپور کی بھتیجی اور معروف اداکارہ قرینہ کپور بھی اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ اسپتال ان کا آخری دیدار کرنے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ قرینہ کپور رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور کی بیٹی ہیں۔