سرکاری مناسب قیمتوں کی دکانوں پر سینیٹائزراور ماسک بلا معاوضہ مہیا کرائے جائیں :کلکٹر اُجین


اُجین 29 اپریل(نیا نظریہ بیورو) ضلع اُجین میں کُل 681 سرکاری مناسب قیمتوں کی دکانیں عوامی تقسیم کے نظام کیلئے چل رہی ہیں۔ کلکٹر جناب ششانک مشرا نے ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ایک مراسلہ ارسال کر ہدایت دی ہے کہ ضلع کی تمام ضلع پنچایتوں میں پی او ایس مشین کورونا کے ہنگامی وقت میں سرکاری مناسب قیمتوں کی دکانوں پر آنے والے صارفین کو سینیٹائزر اور ماسک کو بلا معاوضہ مہیا کرایا جانا چاہئے۔ضلع کی سرکاری نرخوں کی دکانوں سے راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ چونکہ تقسیم کے وقت ان دکانوں پر ہجوم ہوتا ہے ، راشن تقسیم کرتے وقت راشن دینے والے اور اس کے ساتھی کے ذریعہ معاشرتی دوری اور دیگر حفاظتی اقدامات / احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ کلکٹر نے ضلع پنچایت سی ای او کو ہدایت دی ہے کہ تمام ضلع پنچایتوں میں 100 ایم ایل ہینڈ سینیٹائزر کی 13ہزار بوتلیں مہیا کرنے کیلئے ضروری کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہدایت دی ہے کہ شہری علاقوں میں دکانوں کو سینیٹائزر اور ماسک مہیا کرائے جائیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اُجین میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 126 ، اُجین دیہی علاقے میں 58 ، گھٹیا حلقہ میں 47 ،بڑھ نگر میں 110 ، مہد پور میں 87 ، ترانہ میں 90 ، نا گدا میں 87 اور کھا چرود ڈویلپمنٹ بلاک حلقہ میں 79 دکانیں چلتی ہیں۔مذکورہ معلومات ضلع فوڈ سپلائی افسر نے معلومات فراہم کی ۔