پرنسپل سکریٹری جناب نتیش ویاس نے خریداری مرکز کاکیا معائنہ


متعلقہ افسران کو دیں ضروری ہدایات
اُجین 29 اپریل(نیا نظریہ بیورو) پرنسپل سکریٹری جناب نتیش ویاس اور ڈویژنل کمشنرجناب آنند کمار شرما نے آج لال پور میں گیہوں خریداری مرکز کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔قابل ذکر ہے کہ لال پور میں واقع سائلو خریدادی تحصیل اُجین کے 18 سو سائٹیز کے کسانوں سے امدادی قیمت پر گیہوں خریدی کی جارہی ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے خریداری کے عمل کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ خریداری مرکز میں آنے والے تمام کاشتکاروں کو ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بنیادی سہولیات جیسے کسانوں کے بیٹھنے کی جگہیں ، پینے کا پانی وغیرہ خریدنے والے مرکز پر مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ یہ معلومات ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر جناب ایم ایل مارو نے فراہم کی ۔