کمسن ادیبہ نے رکھا روزہ


اللہ سے کورونا وبا سے نجات کی مانگی دعا
کھجرانہ 29اپریل (نیا نظریہ بیورو) رمضان المبارک میں ننھے روزے داروں پر اللہ کی رحمتوں کی بارش ہوتی ہے ۔گرمی کے موسم میں بھوک ، پیاس شدت کے باوجود ننھے روزے داروں کے حوصلہ بلند ہیں۔ الیاس کالونی ، کھجرانہ ساکن ادیبہ ، جس کی عمر محض سات سال ہے ، نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ سادگی کے ساتھ رکھا ۔ انہوں نے ہمت اور جذبے کے ساتھ روزہ رکھ کر کورونا سے بھی ایسی ہی ہمت اور جذبے سے لڑنے کی سیکھ دی ۔ ایم اے بی ایف ایم اسکول کی دوسری جماعت کی طالبہ ادیبہ فاروقی نے بتایا کہ لاک ڈا¶ن کی وجہ سے پہلا روزہ رکھنے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ روزہ رکھنے سے اللہ ہم سے خوش ہوں گے اور پورے عالم انسان کو کورونا وائرس سے حفاظت فرمائیں گے ۔ادیبہ نے کہا کہ لا ک ڈاﺅن کی وجہ سے میں گھر میں رہ کر پہلا روزہ رکھ سکتی ہوں تو آپ لو گ بھی لاک ڈاﺅن پر عمل کر گھر میں رہ کر روزہ ،نماز ادا کریں ۔ادیبہ کے والد حبیب الرحمن فاروقی نے کہا کہ ادیبہ نے روزہ رکھ کر اپنے اہل خانہ سمیت تمام انسانوں اور ملک کے امن و خوشحالی کی حفاظت کیلئے دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر دعائیں مانگی۔گرچہ لاک ڈا¶ن کی وجہ سے پھولوں کا ہار نہیں ملا ، لیکن نوٹوں کا ہار بنا کرگھر میں پہنا یا گیا تاکہ بچی کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔