سڑک کنارے سو رہے تین مزدوروں کو ٹرک نے روندا


تینوں موقع پر ہی ہوئے جاں بحق
اُجین29اپریل (نیا نظر یہ بیورو)کورونا وبا سے بچ کر راجستھان کے جیسل میر سے اُجین واپس آنے والے تین مزدوروں کو ٹرک نے کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ یہ حادثہ بدھ کو صبح بھیرو گڑھ میں واقع ساڑو ماتا مندر کے موڑ پر پیش آیا ۔ حادثے کے دوران مزدور سڑک کے کنارے سو رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ صوبہ راجستھان میں پھنسے ہوئے مدھیہ پردیش صوبہ کے مزدوروں کو لانے کے لئے صو بائی حکومت کی جانب سے حال ہی میں بسیں بھیجی گئی تھیں۔ اسی میں اُجین کے موہن پورا گا¶ں میں رہنے والے 12 مزدور جیسل میرسے واپس آئے تھے۔ وہاں سے آنے کے بعد مزدوروں نے جب گھر جانے کے لئے گا¶ں میں داخلہ چاہا تو گا¶ں والوں نے انہیں بغیر کورونا کی جانچ کے داخلہ سے منع کر دیا ۔ اس بعد تمام مزدور وہاں سے پیدل ہی آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج جانچ کے لئے پہنچے تھے۔ وہاں سے دیر رات واپسی کے بعد وہ بھےروگڑھ واقع ساڑو ماتا مندر کے پاس سڑک کنارے سو گئے ۔ رات 3 بجے کے قریب اندور سے میدابھر کر ایک ٹرک کے ڈرائیور نے سو رہے مزدوروں کو کچل دیا۔ حادثے میں مو ہن پورا ساکن وکرم ولد موتی سنگھ عمر 65 سالہ ، بھولی شوہر وکرم سنگھ ،عمر 55 سالہ اور بدری لال والد کیلاش بنجارہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔