اب حمیدیہ کوبھی کورونامریضوں کے لئے کیاگیامختص


بھوپال:29اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں بڑھتی ہوئی کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظراب متاثرہ مریضوں کو بھی گاندھی میڈیکل کالج کے تحت حمیدیہ اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سنجے شکلا ، کمشنر نشانت وروڑے اور ڈویزنل کمشنر کلپنا شریواستو نے کالج کے ڈین شریواستو کے ساتھ ایک میٹنگ میں انتظامات تیار کرنے کو کہا ہے۔بتایاجاتاہے کہ بدھ سے کورونا مشتبہ مریضوں کے ساتھ مثبت مریضوں کو بھی حمیدیہ اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ ابھی تک یہاں صرف مشتبہ مریض رہتے تھے اور جب رپورٹ مثبت آتی تھی تو انہیں ایمس بھوپال یا چرایو اسپتال بھیج دیا جاتاتھا۔غورطلب ہے کہ حمیدیہ اسپتال میں متاثرہ مریضوں کے لئے علاج شروع کرنے کے بعد بھوپال میں اب کورونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتالوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ انفیکشن کا علاج ایمس بھوپال ، چرایو میڈیکل کالج اور اسپتال اور حمیدیہ اسپتال میں کیا جائے گا۔