راجدھانی کے مخصوص دفاتر میں جمعرات سے ہوگاکام شروع


بھوپال:29اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا کی وباسے محفوظ رکھنے کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کیا گیا ہے۔ لہذا جمعرات سے راجدھانی واقع ولبھ بھون ، ست پوڑہ اور ونڈیانچل سمیت ریاستی سطح کے دفاتر میں کام شروع ہوگا۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر ، فی الحال ان دفاتر میں 30 فیصد ملازمین کو کام کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے مطابق ، اندور بھوپال سمیت متاثرہ علاقوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی تمام اضلاع میں افسران کی ایک ٹیم بھی بھجوا دی گئی ہے ، جو تمام اطراف کا جائزہ لے گی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 4000 نمونے ٹیسٹ کےلئے جارہے ہیں ، جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ مناسب جانچ کٹس کی وجہ سے اس کام نے زور پکڑا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ یہ خوشگوار علامت ہے کہ جب ریاست میں مثبت مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے ، کورونا مریض مکمل طور پر صحتمند ہوجانے کے بعد اسپتال سے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی ہدایت کے مطابق ایک محدود علاقے میں معاشی سرگرمیوں کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ اس کا آغاز گرین زون میں منریگا اور دیگر مزدوری سرگرمیوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ منگل کو ریاست میں 5 لاکھ مزدروں نے منریگا کے تحت کام کیا۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا اور انہیں کسی بھی قسم کے استحصال سے بچانا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے فی ہیکٹر پیداوار کی بنیاد پر حد مقرر کرکے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچایاجائےگا۔واضح رہے کہ جمعرات سے ریاست سطحی دفاتر میں ولبھ بھون ، ست پوڑہ اور ونڈیانچل میں کام شروع ہوگا۔ کورونا انفیکشن کے پیش نظر ، فی الحال ان دفاتر میں 30 فیصد ملازمین کو کام کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔