ملک میں کورونا وائرس :ہلاک شدگان کی تعداد 1000 سے متجاوز

نئی دہلی، 29 اپریل ( یواین آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ سے کیسزاور اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1007 ہو گئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 31332 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 827 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7696 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا چکا ہے۔