کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 2.16 لاکھ ہلاکتیں ، 30.85 لاکھ متاثرین

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 29 اپریل ( یواین آئی ) دنیا بھر میں عالمی وبا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک 216،127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 3،084،563 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 31332 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1007 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، وہیں ملک میں اب تک 7696 افراد اس اس وبا سے مکمل طور صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس سی ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 10.12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58348 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں سب سےزیادہ متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27359 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 201505 افراد اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 کی وبا سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 210773 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 23822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔